وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سینئر پارلیمنٹرین راجہ ظفر الحق کی عیادت، صحت یابی کے لئے دعا و نیک خواہشات کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں سینئر پارلیمنٹرین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راجہ ظفر الحق کی طویل سیاسی خدمات اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سیاست کا ایک معتبر اور قابلِ احترام نام ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ راجہ ظفر الحق کو جلد صحت یاب فرمائے۔
راجہ ظفر الحق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ان کی عیادت اور خیرسگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کے اظہار پر قدردانی کی۔

WhatsApp
Get Alert