پاکستانی اداکار ترک اداکارہ کے ساتھ دکھائی دیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اداکار ارسلان بٹ اور تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ارسلان بٹ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ وہ جلد اسرا بیلگیچ کے ہمراہ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے اس حوالے سے شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سیٹ سے بیلگیچ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسرا بیلگیچ کے ہمراہ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
View this post on Instagram
ترک اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرا بیلگیچ واقعی بہت ہی شائستہ اور باصلاحیت لڑکی ہیں، میں نے سیٹ پر اسرا کی صحبت سے لطف اٹھایا۔
ارسلان بٹ نے کہا کہ ہم اسرا کو پاکستان میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ارسلان بٹ نے ترک اداکارہ کے ساتھ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ ان کا پراجیکٹ کس حوالے سے ہوگا۔