محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ،شما لی بلوچستان میں خون جمادینے والی سردی کا راج ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی،پارہ نو سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
لاہور سمیت ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دھند کے باعث سردی شدت میں ہر گزرتے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ صوبائی دارلحکومت میں سموگ کے باعث ہوا کے معیار میں آلودگی کے تناسب کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیاجہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر اس فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا آج انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں افغانستان کا دارالحکومت کابل دوسرے، منگولیا کا دارالحکومت اولان باتر تیسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ کابل کی فضا میں 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز، اولان باتر میں 208 اور دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 203 ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں گوجرانوالہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد دوسرے، ملتان تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

35 mins ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

40 mins ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

45 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

53 mins ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

1 hour ago