مستونگ کے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، بینظیر کسان کارڈ کا اجرا، رجسٹریشن کیلئے آگاہی مہم شروع

مستونگ(ڈیلی قدرت کوئٹہ ) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن اور صوبائی وزیر برائے زراعت علی حسن زہری کی قیادت میں زرعی شعبے کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو براہِ راست حکومتی سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں، محکمہ زراعت بلوچستان کی جانب سے ضلع مستونگ میں بینظیر کسان کارڈ کے اجراء سے متعلق آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری، سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی اور ڈائریکٹر جنرل زراعت مسعود احمد بلوچ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منیر احمد علیزئی نے ضلع مستونگ کی مختلف تحصیلوں میں آگاہی کے لیے پینا فلیکس آویزاں کروا دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل مستونگ کے فیلڈ اسسٹنٹ سعید احمد بنگلزئی یونین کونسل سورگز میں پینا فلیکس نصب کیے، جن کا مقصد زمینداروں کو بینظیر کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے طریقۂ کار اور اس کے تحت فراہم کی جانے والی حکومتی سہولیات سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔
