وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کراچی میں دھماکا پر اظہارِ افسوس

بلوچستان (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کراچی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کراچی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرئے، وزیر اعلیٰ نے کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔