سشمیتا سین کو اپنے مقبول ’سین‘ کا پاکستانی ورژن پسند آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو اپنا مقبول ترین سین یوٹیوبر زید علی کے انداز میں پسند آگیا۔پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فلم ’میں ہوں ناں‘ کا مشہور سین دوبارہ نئے انداز میں بنا کر شیئر کیا۔
زید علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے میں ہوں نا کا مشہور سین دوبارہ تخلیق کیا ہے، اگر آپ کو پسند آئے تو اسے ضرور لائیک کریں۔‘
This one is 💓 @Za1d @iamsrk @TheFarahKhan @thesushmitasen pic.twitter.com/C61dqD5SlE
— Rizwan Aamir (@rizwanaamir98) December 15, 2021
ٹوئٹر پر رضوان عامر نامی ایک صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین، شاہ رخ خان ، فرح خان کو ٹیگ کیا۔سشمیتا سین نے رضوان عامر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
سشمیتا نے ہیش ٹیگز میں بہترین کاوش اور قابلِ تعریف بھی لکھا۔
خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔