خیبرپختونخوا میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری، 1 لاکھ 20 ہزار گھروں کو مفت سولر سسٹم ملیں گے، 13 ارب روپے کا منصوبہ منظور

پشاور(ڈیلی قدرت کوئٹہ ) عوام کے لئے مفت یا آسان اقساط پر سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، جس میں انورٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہوں گے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع میں 1 لاکھ 20 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت یا آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر گھر کو 2 کلو واٹ سولر سسٹم دیا جائے گا، جس میں انورٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہوں گے اسکیم کے تحت فی سولر سسٹم کی لاگت 2 لاکھ 55 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک متوقع ہے اور مجموعی طور پر منصوبے پر 13 ارب روپے خرچ ہوں گے، جو حکومت فراہم کرے گی۔
