جب کترینہ کیف نے تسلیم کیا کہ سلمان خان کے بغیر ان کا کیریئر ناممکن تھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور سلمان خان کی رومانوی داستان تو قلیل المدتی تھی لیکن یہ جوڑی ایک دوسرے کے لیے بے حد احترام رکھتی ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں کترینہ کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے اور کیریئر کے نشیب و فراز میں سلمان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میزبان نے جب سلمان خان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کترینہ سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ سلمان میری زندگی کا ایک انتہائی اہم حصہ رہے ہیں۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر سلمان خان ہمیشہ اُن کی زندگی کا ایک اہم حصہ رہے گے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان کے بغیر میری زندگی کا سفر ادھورا رہے گا۔‘خیال رہے کہ کترینہ کیف رواں ماہ وکی کوشل سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔