بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے لباس پر خود کو ہی ٹرول کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے فوٹو شوٹ کے دوران زیب تن کیے گئے لباس پر خود کو ہی ٹرول کردیا۔ اننیا پانڈے نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اس نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے جالی میں لپٹے ایک سیب کی تصویر بھی شامل کی جس کی جالی ان کے لباس میں استعمال ہوئی جالی سے مشابہت رکھتی ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے تحریر کیا کہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ میں اس پھل کی طرح دکھائی دے رہی ہوں۔ اداکارہ کے پیغام شیئر کرتے ہی نہ صرف مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے کیے گئے بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کمنٹ کیے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان نے پھل کو مزیدار کہا تو تمنا بھاٹیا نے ہنسنے کی ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا۔