بولان، مچھ کے قریب ٹریفک حادثے میں لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اللہ یار کے انجینئر جاں بحق، ڈرائیور زخمی


بولان(قدرت روزنامہ)مچھ کے قریب قومی شاہراہ جیلیبی موڑ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اللہ یار کے انجینئر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا مچھ سٹی پولیس کے مطابق کوئٹہ سے ڈیرہ اللہ یار جانے والی ایک آلٹو کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جیلیبی موڑ پر سڑک کنارے نالے میں جا گری حادثے کے نتیجے میں لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اللہ یار کے انجینئر رحمت اللہ ولد غلام نبی جھکرانی سکنہ ڈیرہ اللہ یار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ڈرائیور لیاقت علی ولد عبدالواہاب گولہ سکنہ ڈیرہ اللہ یار شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مچھ پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں جاں بحق انجینئر رحمت اللہ کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert