پشاور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان ہلاک


پشاور(قدرت روزنامہ)مبینہ پولیس مقا بلے میں 2 زیر حراست ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق پشاور میں شہید آباد قبرستان کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب زیر حراست ملزمان کو دیگر ملزمان کی نشاندہی کے لیے لے کر جایا جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

WhatsApp
Get Alert