سبی،اسکول گیٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے معلم القرآن خاتون ٹیچر شہید

سبی (قدرت روزنامہ)ضلع سبی کے علاقے آلہ آباد میں گرلز ہائی سکول کے گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معلم القرآن خاتون ٹیچر شہید ہو گئی ہیں، شہید خاتون سیسا ضلع سبی کے صدر عبدالماجد بنگلزئی اور قبائلی، سیاسی و سماجی رہنماء و جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی سبی ملک ساجد خان بنگلزئی کی بہن تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب خاتون ٹیچر سکول کے گیٹ پر موجود تھیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، اس سفاکانہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تعلیمی اور سیاسی حلقوں نے معلم القرآن کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
