حکومت بلوچستان کا بڑا فیصلہ، سول ڈیفنس بلوچستان “ڈائینگ کیڈر” قرار، بم ڈسپوزل عملہ سپیشل برانچ کے حوالے، بجٹ اور خالی اسامیاں فوری ختم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد سول ڈیفنس بلوچستان کو فوری طور پر “ڈائینگ کیڈر” (Dying Cadre) قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 14 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے اس حکم نامے کے مطابق سول ڈیفنس میں تمام ڈی ڈی اوز (DDOs) کی خالی اسامیاں فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ کو رپورٹ کریں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کے لیے مختص 35.232 ملین روپے کا غیر تنخواہ بجٹ واپس لے لیا جائے گا اور بم ڈسپوزل ونگ کے تمام اثاثے، ریکارڈ اور ملازمین کی ذاتی فائلیں محکمہ داخلہ کے سپرد کی جائیں گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم محمد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری اس نوٹیفکیشن کے تحت سپیشل برانچ کو نئی ایڈجسٹڈ یونٹ کے حوالے سے علیحدہ تجویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert