خون سفید ہو گیا، گھریلو جھگڑے میں سفاک بیٹے کی فائرنگ سے پولیس افسر باپ جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ) والدین اپنی اولاد کو نازوں سے پال کر بڑھا کرتے ہیں، ان کی اچھی پرورش اور طبیعت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیتے اور ان کی چھوٹی سے چھوٹی خواہشات کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں لیکن اولاد جب جوان ہو جائے تو اکثر والدین کے احسانات کو فراموش کرتی ہے لیکن آج کل کے دور میں تو اولاد کو والدین کا نہ کوئی احساس ہے اور نہ ہی کوئی شرم لحاظ ، حال ہی میں پشاور میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا جس سے وہ ضعیف العمر گھر کے باہر ہی سسک سسک کر خالق حقیقی سے جا ملی۔
تاہم اب کراچی میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنے والد کی ہی سرکاری پستول سے پولیس افسر باپ کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر ایک نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کی سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کیا اور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اُمید ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن میں یہ واقعہ آج صبح 7 بجے پیش آیا۔ درخشاں تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے کسی غلطی پر مارا پیٹا بھی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رات کو تو معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا لیکن صبح 7 بجے پولیس افسر کے بیٹے کامران عباسی نے باپ کو اسی کے پستول سے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق مقتول دیدارعباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

5 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

5 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

5 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

7 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

7 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

7 hours ago