سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل، اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانا مصدق ملک اور مراد سعید سمیت کئی سینیٹرز کو مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے اور اپنے زیر کفالت اہل خانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ تاریخ 31 دسمبر 2025 تک جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت جاری کردہ اس حکم نامے کے مطابق معطل ہونے والے سینیٹرز میں اسلام آباد سے فوزیہ ارشد، پنجاب سے عابد شیر علی اور مصدق مسعود ملک، سندھ سے سید کاظم علی شاہ اور جام سیف اللہ خان، خیبر پختونخوا سے مراد سعید اور نور الحق قادری جبکہ بلوچستان سے احمد خان اور عبدالقدوس شامل ہیں. الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام ارکان تفصیلات جمع کرانے تک بطور ممبر سینیٹ غیر فعال رہیں گے اور کسی بھی پارلیمانی کارروائی یا قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے.

WhatsApp
Get Alert