الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 32 ارکان پر کلہاڑا، اختر مینگل اور خالد مقبول صدیقی سمیت اہم رہنماؤں کی رکنیت معطل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 32 ارکان کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے جس کے باعث وہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک بطور ممبر اسمبلی کام نہیں کر سکیں گے.
معطل ہونے والے نمایاں ارکان میں خالد مقبول صدیقی، محمد اختر مینگل، سید علی موسیٰ گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، محمد ادریس، مجاہد علی، فضل محمد خان، زلفیقار علی، شاہد احمد، نسیم علی شاہ، مصباح الدین، طاہر اقبال، سردار غلام عباس، اسامہ احمد میلہ، محمد محبوب سلطان، خرم شہزاد ورک، رشید احمد خان، رانا محمد حیات خان، عالم داد لالیکا، ملک محمد اقبال، محمد معظم علی خان، محمد شبیر علی قریشی، میر امیر علی خان مگسی، پیر امیر علی شاہ جیلانی، عبدالحکیم بلوچ، صادق افتخار اور ارشد عبداللہ وہرہ شامل ہیں. اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی سائرہ تارار، شازیہ فرید، مہرین رزاق بھٹو، صوفیہ سعید شاہ اور سعیدہ جمشید کی رکنیت بھی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کر دی گئی ہے.

WhatsApp
Get Alert