پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان کی رکنیت معطل، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر تادیبی حکم جاری کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے لیے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ وقت تک جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے جو اب تفصیلات جمع کرانے تک پارلیمانی امور میں حصہ نہیں لے سکیں گے.
معطل ہونے والے ارکان میں سید اعجاز حسین بخاری، ملک اتبار خان، چوہدری نعیم اعجاز، شاہد رضا، چوہدری اعجاز احمد، وقار احمد چیمہ، محمد نواز چوہان، منصور اعظم، سردار محمد عاصم شیر میکن، محمد آصف ملک، علی حسین خان، جعفر علی ہوچہ، عارف محمود گل، جاوید نیاز منج، محمد طاہر پرویز، مہر محمد نواز، میاں محمد آصف، محمد کاشف، خرم اعجاز، رانا طاہر اقبال، ملک غلام حبیب اعوان، امتیاز محمود، رانا سکندر حیات، علی عباس، میاں محمد منیر، عمران اکرم، رانا ریاض احمد، اسامہ فضل، امیر حیات ہیراج، رانا محمد سلیم، نوابزادہ وسیم خان بادوزئی، محمد معین الدین ریاض، محمد عدنان ڈوگر، محمد اقبال، محمد علی رضا خان خاکوانی، کاشف نوید، میاں عالمدار عباس قریشی، محمد عون حمید، رانا عبد المنان ساجد، محمد داؤد خان، محمد سبطین رضا، غلام اصغر خان، صلاح الدین خان، سردار شیر افگن گورچانی اور سردار پرویز اقبال گورچانی شامل ہیں.
خواتین کی مخصوص نشستوں پر طاہیہ نون، روبینہ نذیر اور تاشفین صفدر جبکہ غیر مسلم نشستوں پر ایمانویل اطہر اور طارق مسیح کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے.

WhatsApp
Get Alert