اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن، بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین کی رکنیت معطل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے سب سیکشن (3) کے تحت مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے مقررہ تاریخ 15 جنوری تک جمع نہ کرانے پر بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
16 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے اس حکم نامے کے مطابق معطل ہونے والے ارکان میں فیصل خان جمالی (PB-17)، محمد زرین خان مگسی (PB-22)، میر ظفر اللہ خان زہری (PB-35)، ملک نعیم خان بازئی (PB-38)، بخت محمد (PB-39)، زرک خان (PB-42) اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب صفیہ شامل ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام ارکان اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے تک بطور ممبر اسمبلی غیر فعال رہیں گے اور اس دوران وہ فوری طور پر کسی بھی پارلیمانی اجلاس، قانون سازی کے عمل یا دیگر سرکاری امور میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے ۔

WhatsApp
Get Alert