صفا پروجیکٹ گوالمنڈی زون کی من مانیاں، فیض آباد اسٹریٹ میں چار ماہ سے صفائی نہ ہوسکی، نالیاں بند ہونے اور تعفن پھیلنے سے بیماریاں جنم لینے لگیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صفا پروجیکٹ گوالمنڈی زون کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں جس کی وجہ سے علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے، عملہ اپنی مرضی پر کام کرنے لگا ہے اور فیض آباد اسٹریٹ کا آدھا حصہ عرصہ دراز سے نظرانداز ہے جہاں گزشتہ چار ماہ سے صفائی نہ ہوسکی، نالیاں بند ہونے کے باعث پورے علاقے میں شدید تعفن پھیلنے لگا ہے جس سے مکینوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ سپروائزر کو اس سنگین صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور سپروائزر کی جانب سے بارہا یقین دہانی کے باوجود عملہ بھجوانے سے مسلسل گریز کیا جا رہا ہے، صفائی نہ ہونے اور گندگی کے ڈھیروں کے باعث علاقے میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا ہے جس پر عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert