بلوچستان میں اعلیٰ سطح کی اکھاڑ پچھاڑ؛ سیکرٹری خزانہ عمران زرکون وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری مقرر، اہم تبادلے اور تعیناتیاں


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ عمران زرکون (BSS/B-20) کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے دستخطوں سے 14 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کے عہدے پر کام کرنے والے بابر خان (BSS/B-20) کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری CWPP&H ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، لال جان جعفر (BCS/B-20) کو سیکرٹری CWPP&H کے عہدے سے ہٹا کر نیا سیکرٹری خزانہ (Finance Department) تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام تعیناتیوں اور تبادلوں کا اطلاق وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد فوری طور پر ہو گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert