بی بی ایل ، اسٹیو اسمتھ کا اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر رن لینے سے گریز ، بابر اعظم ناراض


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بِگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کر دیا۔
سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 11 ویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند ڈاٹ کھیل کر آخری گیند پر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود اسٹیو اسمتھ نے رن لینے سے انکار کر دیا۔
اوور ختم ہونے کے بعد جب دونوں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تو بابر اعظم نے رن نہ لینے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ بابر پوچھتے رہے کیوں منع کیا؟۔

بابر آؤٹ ہوئے تو پچ پر غصے کو ضبط کیا، لیکن باؤنڈری پر زور سے بلا مارا ، فیلڈنگ میں بھی بابر اور اسمتھ کے درمیان کنفیوژن برقرار رہی
بابر نے ایک بار چوکا چھوڑا ، دوسری بار بھی بیچ میں آئے ، سب سوچتے رہے یہ ہوکیا رہا ہے؟۔

WhatsApp
Get Alert