جعفرآباد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 9 خواتین سمیت 12 افراد رنگ ریلیاں مناتے گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جعفرآباد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے 9خواتین اورتین مردوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق جعفرآباد پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ اللہ یار میں پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر9 خواتین اور تین مرد وں کوگرفتار کر لیا پولیس نے تمام مرد وخواتین پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
