اومیکرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں اومیکرون کے پھیلائو کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرنے عوام کو خبردار کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب تک 8 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لے چکے ہیں اور 6 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔