وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈپٹی کمشنر گوادر کو حادثے میں زخمی مسافروں کی طبی دیکھ بھال و بہتر علاج معالجے کی ہدایت ۔جاں بحق افراد کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کے احکامات ۔ میر سرفراز بگٹی کا ٹریفک حادثے میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت۔وزیر اعلیٰ نے مکران کوسٹل ہائی وے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، واقعے کی انکوائری کا حکم ۔
