وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سید سندھ مراد علی شاہ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر ٹیلی فونک رابطہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سید سندھ مراد علی شاہ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر ٹیلی فونک رابطہ۔ٹیلی فونک رابطے میں اوماڑہ کے قریب مسافر بس حادثے میں زخمی افراد کی حالت اور علاج معالجے پر تبادلہ خیال كىا گىا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر اوماڑہ بس حادثے میں شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر کراچی کے نجی اسپتالوں میں ایئر لفٹ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈی سی گوادر اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کی فوری شفٹنگ اور تمام انتظامی امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ خان نے كها كه مسافر بس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

WhatsApp
Get Alert