سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی ہے۔