بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے دیدہ زیب ملبوسات،بختاور بھٹو زرداری اور شرمیلا فاروقی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب ملبوسات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی پوسٹ سے شرمیلا فاروقی بھی متفق نظر آئیں اور انہوں نے’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوئی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا ءمیں ہی ہوئی تھی۔
