ایمن سلیم کی سادگی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔اس سے قبل ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ مہرون اور کالا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے بہت کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے خود کو منوایا ہے۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔اس ڈرامے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے ۔