حمیمہ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فلم پر رضامندی ظاہر کرنے سے قبل میں نے بولڈ سینز کرنے سے متعلق بہت سوچا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میں نے فلم یہ سوچ کر سائن کرلی تھی کہ یہ صرف ایک کردار ہے . حمیمہ نے فلموں میں اپنے تجربے اور مداحوں کے خیالات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ’بول‘ میں ایک ایسی روایتی خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں اس خاتون کا دوپٹہ سر سے نہیں سرکتا، لیکن اگلے ہی پروجیکٹ میں مجھے اپنے معاون اداکار کو بوسہ دینا تھا جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ کوئی بھی پریشان ہوسکتا تھا . انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے خود کو یہ کہہ کر مضبوط بنایا کہ یہ صرف فلم کا ایک کردار ہے . حمیمہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے ایک آزاد اور بولڈ لڑکی رہی ہوں جس نے اپنے اخراجات خود اٹھائے . انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا، مجھے اپنے خاندان کو سپورٹ کرنا تھا اور اس وقت میں نے فلم میں بولڈ سین کرنے کے بارے میں دوسری مرتبہ نہیں سوچا . اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک بار ڈانسر کا کردار نبھانے پر مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میں نے یہ کردار کرنے کے لیے کافی محنت کی کیونکہ اس طرح کا کلچر پاکستان میں نہیں ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے بھارتی فلم راجا نٹورلال کے دوران عمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ سینز پر لب کشائی کردی . اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکارہ نے بولڈ سینز کے لیے مشہور اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے اور بعد میں ہونے والی تنقید پر اپنے جذبات کا اظہار کیا .
متعلقہ خبریں