دیکھئے ویڈیو: پشاور میں لڑکیوں کا ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی ٹک ٹاکر کا سوفٹویئر تبدیل


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے فحاشی پھیلانے میں ملوث ٹک ٹاکر سونیا شاہ کا “سوفٹ ویئر اپڈیٹ” کر دیا۔
پشاور پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سونیا شاہ کا نیا ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی حرکتوں پر معافی مانگ لی اور وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ ایسے کام نہیں کریں گی۔

ایس ایچ او تھانہ گلبہار سلیم خلیل نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ، سکنہ گل بہار نمبر 4 اعجاز آباد کو گرفتار کیا تھا۔
سونیا شاہ نے گرفتاری کے بعد پولیس حراست میں ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں قوم سے اپیل کی کہ وہ اسے معاف کریں اور کہا کہ وہ پشاور میں ڈانس کلب نہیں کھولیں گی۔ پولیس نے کہا ہے کہ سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
قبل ازیں سونیا شاہ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوگیا تھا، جس میں وہ کھلم کھلا پشاور میں لڑکیوں کیلئے ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کر رہی تھی۔

WhatsApp
Get Alert