بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے اپنے بىان مىں كهاهے كه بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔800سے زائد غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کیے جا چکے ہیں، تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔کوئٹہ شہر میں سرکاری زمین پر قائم دس سال پرانا، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی پٹرول پمپ گزشتہ روز مسمار کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے مزىد كها كه سرکاری زمین بلوچستان کے عوام کی امانت ہے، اس پر کسی قسم کا غیرقانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert