عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ فورم کے دوران دونوں رہنما عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے اور مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں، جن میں خوشگوار ماحول اور گرمجوشی نمایاں رہی۔


دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert