ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو فیک کالز سے اور میسیجز سےخبردار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنےخصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ’کوئی شخص ان کے نام سے لوگوں کو کالز اور میسیجز کررہا ہے ‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ برائے کرم! محتاط رہیں اور اسے اس کی کالز اور میسیجز کا جواب نہ دیں، کیونکہ وہ ثانیہ مرزا کا نمبر نہیں ہے‘۔


انہوں نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’ برائے مہربانی، اس نمبر کو بلاک کردیں‘۔