بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد، فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد، فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ۔63فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی كا كهنا تھا كه 12خواتین کھلاڑیوں سمیت نوجوان فٹبالرز کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح تک لے جائیں گے۔بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے۔

63فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا آغاز، 12 خواتین کھلاڑی بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔6رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی، جدید ٹریننگ سے فٹبالرز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں جدید اور پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزيد كها كه تربیتی سیشنز سے کھلاڑیوں کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

WhatsApp
Get Alert