مریم نواز کی بیٹی نے بھائی جنید صفدر کی شادی پر دل جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء نے اپنے بھائی، محمد جنید صفدر کی شادی پر پرانے کپڑوں میں شرکت کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں . محمد جنید صفدار کی شادی پر جہاں وہ خود اور اُن کی اہلیہ، عائشہ سیف نہایت حسین نظر آ رہے تھے وہیں اُن کی والدہ اور بہنیں بھی خوب انٹرنیٹ پر چھائی رہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

مریم نواز کے خوبصورت پہناووں اور انداز کی بازگشت کے دوران اُن کی بڑی بیٹی مہرالنساء کی بھی انٹرنیٹ صارفین تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ شادی کی مکمل تقریبات میں اُن کااپنی شادی کے کپڑوں کو دہرانا ہے . سوشل میڈیا پیجز پر مہرالنساء کی 2015ء اور 2021ء کی تصویروں کا کولاج بنا کر پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں . اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین مہرالنساء کی جانب سے پرانے کپڑوں کو دہرانے کے اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں .
اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین مہرالنساء کی جانب سے پرانے کپڑوں کو دہرانے کے اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں . . .
Ad
متعلقہ خبریں