بلوچستان میں موسمی ایمرجنسی، حکومت کا ریسکیو آپریشن: سڑکوں کی بندش سیاست نہیں انسانی جانوں سے دشمنی ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت انتباہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے کہاہے کہ بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچار، صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے ۔ انسانی جانوں کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بحران کے اس نازک وقت میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش سیاست نہیں، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ احتجاج اور روڈ بلاکجز ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کے برابر ہیں۔ سیاسی اختلافات بعد میں بھی ہو سکتے ہیں، عوام کی جانیں انتظار نہیں کر سکتیں۔
صوبائی حکومت عوام کے تحفظ سے کسی صورت توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دے گی۔ تمام سیاسی و سماجی قوتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ اس وقت سب سے اولین ترجیح عوام کی جان بچانا ہے، رکاوٹ بننے کے بجائے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جاری شدید موسمی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر واضح کیا ہے کہ اس وقت انسانی جانوں کا تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے پوری سرکاری مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ بحران کے اس نازک وقت میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش محض سیاست نہیں بلکہ امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے اور معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، کیونکہ عوام کی جانیں انتظار نہیں کر سکتیں جبکہ سیاسی اختلافات بعد میں بھی نبٹائے جا سکتے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے تمام سیاسی و سماجی قوتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی تحفظ سے کسی صورت توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دے گی، لہٰذا رکاوٹ بننے کے بجائے سب کو عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert