ملالہ یوسفزئی کی شوہر کو وارننگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے داڑھی کٹوانے کے بعد گھر نہ آنے کی وارننگ دے دی۔ٹک ٹاک پر جاری ایک ویڈیو میں ملالہ کو شوہر کے ہمراہ نئے سال کے کچھ منصوبے بناتے ایک گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔


گیم کھیلنے کیلئے دونوں کو آئندہ برس کے لیے اپنا ایک منصوبہ بتانا ہے اور سامنے رکھے گلاس میں پین ڈالنا ہے، پین گلاس کے اندر گرنے کا مطلب ہاں اور باہر گرنے کا مطلب نہیں ہے۔ملالہ گیم کے آغاز میں اپنے جِم جانے کے حوالے سے کہتی ہیں لیکن اُن کا پین گلاس کے اندر نہیں جاتا۔
دوسری باری پر ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ کیا عصر ملک کوداڑھی صاف کر لینی چاہیے اور نشانہ لگائے بغیر ہی پین کو باہر پھینک دیتی ہیں۔
اسی لمحے ملالہ شوہر کو کہتی ہیں انہیں داڑھی کٹوانے کی اجازت نہیں اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں گھر چھوڑنا پڑے گا۔آخر میں ملالہ کہتی ہیں یہ بہت اہم ہے، جو لوگ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں کیا انہیں اور حسن منہاج کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔
کھیل کے اختتام پر ملالہ نے سب کو سالِ نو پر بچیوں کی تعلیم کے لیے دل کھول کر رقم عطیہ کرنے کا پیغام دیا۔