ٹک ٹاکر علینہ عامر سے منسوب 5منٹ 24سیکنڈ کی نامناسب ویڈیو کس نے بنائی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر سے منسوب ایک غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مبینہ طور پر پانچ منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل ویڈیو کو بعض صارفین لنکس کے ذریعے شیئر کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد اسے براہ راست اپنی پوسٹس میں اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو جنسی نوعیت کے مواد کے طور پر پروموٹ کی جا رہی ہے اور کئی صارفین اسے علینہ عامر کی 5 منٹ 24 سیکنڈ کی ویڈیو کے عنوان سے وائرل کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ علینہ عامر نے اس ویڈیو کو خود سے منسوب جعلی ویڈیو قرار دے دیا۔
ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اس ویڈیو کو جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی غرض سے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
مشہور ٹک ٹکر علینہ عامر نے سوشل میڈیا پر وائرل اخلاق باختہ ویڈیو (جوکہ ان سے منصوب کی جارہی) کو AI Generated قرار دیتے ہوئے سی ایم پنجاب مریم نواز اور انچارج سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سے ایسے عناصر خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے pic.twitter.com/2GkenGTmWI
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) January 25, 2026
علینہ عامر نے معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کی نامناسب ویڈیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی سی ڈی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس مواد کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ویڈیو کس نے بنائی؟
تاحال یہ حقیقت سامنے نہیں آسکی کہ آخر علینہ عامر سے منسوب نامناسب ویڈیو کس نے بنائی؟ تاہم جن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پھیلایا جارہا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا صارفین کا ایسے مواد سے دور رہنا ضروری ہے۔
