جھل مگسی میں ٹیکسی پر مسلح افراد کی فائرنگ: ایک خاتون جاں بحق، بچی سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) گنداواہ نوتال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی ٹیکسی کار پر اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، دوسری خاتون اور اسکی 6 سالہ بچی شدید زخمی ہوئیں واقعہ پٹ کالڑہ کے علاقے، تھانہ میرپور کی حدود میں پیش آیاجاں بحق خاتون زوجہ قربان علی آرائیں دوران علاج جان کی بازی ہار گئیں زخمی مسمات س زوجہ فضل اللہ اور اسکی 6 سالہ بیٹی اقرا پروین زخمی ہوئیں لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، پھیل گیاواقعہ کے بعد سیاسی سماجی شخصیت سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی ہسپتال پہنچ گئے پولیس نے راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔
