گوجرانوالہ: پہلی بیوی نے شوہر کی دوسری شادی کی کوشش ناکام بنا دی
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں شوہر کی دوسری شادی پہلی بیوی نے ناکام بنادی، میرج ہال میں دونوں خاندانوں کے افراد گتھم گتھا ہوگئے، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ دھلے کے علاقہ میں پیش آیا، عامر نامی شہری کی 4 سال قبل شادی ہوئی پہلی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں ۔
عامر چھپ کر دوسری شادی کر رہا تھا کہ عامر کی بیوی کو علم ہوا تو وہ بچوں اور رشتے داروں کے ساتھ میرج ہال پہنچ گئی۔دونوں خاندانوں کے افراد کو آپس میں گتھم گتھا ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔