کوئٹہ میں برقع پوش ڈاکوؤں کی بینک میں بڑی واردات، گارڈ زخمی، 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ میں مسلح ڈاکوئوں نے بینک لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ شدیدزخمی ،پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے قریب مسلح افراد برقع پہن کر بینک میںداخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بینک میں موجود رقم لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ بشیر احمد زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ڈاکوئوں نے بینک کے عملے اور دوسرے گارڈ کو یرغمال بنا کر 94لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
