کوئٹہ۔چاغی یکمچ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ضلع چاغی کے علاقے یکمچ میں رات گئے ایک المناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اسٹیشن یکمچ کے مطابق رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر یکمچ کے قریب ڈبل سیٹر گاڑی اور پراڈو کے درمیان شدید تصادم ہوا۔حادثے کے نتیجے میں ڈبل سیٹر گاڑی میں سوار 7 افراد، جن میں 5 خواتین شامل تھیں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ اسی گاڑی کے 2 افراد زخمی ہوئے۔جبکہ پراڈو گاڑی میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
