پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں؟ محمد حفیظ نے رائے دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں رائے دے دی ہے۔
محمد حفیظ نے پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان میں اس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ جمعہ یا پھر پیر کو کرے گا۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

WhatsApp
Get Alert