بیرون ملک جائیداد چھپانے کے الزام میں ایشوریہ رائے کو عدالت نے طلب کرلیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو تحقیقاتی اداروں نے طلب کرلیا . ایشوریہ رائے بچن پر بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام ہے .

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو پانامہ پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات کے لئے بلایا گیا ہے . بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں ایشوریا رائےبچن سے بیرون ملک دولت چھپانے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی . یاد رہے کہ ایشوریا رائے کو 9نومبر2021کوبھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندرجواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی . ایشوریا رائے بچن نےجواب جمع کرانے کے لئے 2 بارمہلت مانگی تھی . واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسرامیتابھ بچن،اجے دیوگن اوردیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیاہے . . .

متعلقہ خبریں