رواں سال ٹی20 میں راج کرنے والے پاکستانی کر کٹرز۔۔ ویڈیو شیئر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی نے رواں سال ٹی 20 میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے’مین آف دی میچ‘ کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سو شل میڈیا پر ٹی 20 میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے’مین آف دی میچ‘ کا ٹائٹل جیتنے والے 13 کھلاڑیوں کی تصویری جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ان 13 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، محمد نواز، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، حارث رؤف، آصف علی، شعیب ملک، فخر زمان، حیدر علی، اور شاداب خان کا نام شامل ۔پی سی بی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ہم اپنے 13 ہیروز کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے 2021 میں انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں اپنی اعلیٰ کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا‘۔