پاکستان کو 5 ماہ کے دوران 20 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کے تمام تر اقدامات اور اعلانات کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے 33 ارب ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئیں۔ اسی دورانیے میں پاکستان نے صرف 12 ارب 36 کروڑ ڈالرز کی اشیا بیرون ملک برآمد کیں، اس طرح صرف 5 ماہ میں پاکستان کو 20 ارب 60 کروڑ ڈالرز سے زائد کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اشیائے خورو نوش، موبائل فونز، گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ میں دیکھا گیا۔یکم جولائی تا 30 نومبر 2021 کے دوران 8 ارب 37 کروڑ ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات بیرون ملک سے منگوائی گئیں، رواں سال کی پیٹرولیم درآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 112 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 22-2021 کے پہلے 5 ماہ میں پاکستان نے صرف موبائل فونز کی درآمدات پر 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز صرف کئے جب کہ کیڑے مار دواؤں سمیت 6 ارب ڈالر کا زرعی سامان بھی درآمد کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کا دودھ، کریم، گندم، چائے کی پتی، چینی، مصالحے، سویا اور پام آئل بیرون ملک سے منگوایا گیا۔اس کے علاوہ 5 ماہ کے دوران 2 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم سمیت دیگر دھاتیں بھی منگوائی گئی ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں انوکھا ولیمہ، جاپانی دلہن اور دولہے کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی تقریب میں شریک

ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…

20 mins ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

39 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2000 روپے فی…

42 mins ago

نعمان اعجاز اور صبر قمر کے ویب سیریز میں انتہائی بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکار صبا قمر کی شہرت…

51 mins ago

متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)اگر آپ اگلے سال متحدہ عرب امارات میں نوکری تلاش کرنے…

53 mins ago

پاکستان کا شاندار کھیل، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا…

1 hour ago