پی سی بی کا دو میگا ایونٹس، چار بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے 2022 سے 2025 تک دو میگا ایونٹس سمیت چار بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ کچھ خواہشات پوری ہوجاتی ہیں، آپ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ چاہتے تھے اور ہم نے آپ کی خواہش پوری کردی۔
پی سی بی کے اعلان کے مطابق پاکستان 2022 سے 2025 تک آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا جبکہ اس دوران دو میگا ایونٹس (ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی )بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
Some wishes do come true! You wanted international cricket in Pakistan, and we have heard you. Here’s the full schedule. Which match are you looking forward to?#harhaalmaincricket pic.twitter.com/f35qJoLYuU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2021
مارچ /اپریل 2022 میں آسٹریلوی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔جون 2022 میں ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ ملتوی ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ کے تین ون ڈے میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔انگلینڈ کی ٹیم رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلش ٹیم ستمبر 2022 میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ دسمبر 2022 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ ٹیم بھی پاکستان کے رواں سال اور آئندہ سال کے دوران دو دورے کرے گی۔دسمبر/جنوری 2022/23 میں کیو ی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے جبکہ اپریل 2023 میں پانچ ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
Brace yourselves! New Zealand to tour Pakistan for two Tests and three ODIs in December/January 2022-23 and will return in April 2023 for 10 white-ball matches. Exciting, right?#harhaalmaincricket pic.twitter.com/IRwgcOsYoq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2021
2023 میں ون ڈے فارمیٹ کا ایشیاکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کے پاس اپنی سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب دفاع کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔