سلمان خان نے اپنی کونسی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے آر آر آر فلم کی تشہیر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس کی میزبانی بالی وڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کی تھی۔
اس تقریب میں سلمان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے کیریئر کی کامیاب فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پارٹ 2 بنانے جارہے ہیں۔اس موقع پر سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کے رائٹر وی ویجیندرا پرساد کا شکریہ ادا بھی کیا کیونکہ یہ فلم ان کے کامیاب کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی۔
اس موقع پر کرن جوہر کی جانب سے کیے جاانے والے سوال پر سلمان خان نے واضح کیا کہ جلد ہی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائیگا۔اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی فلم کا سیکوئل ایس ایس راجا مولی اور کی دایتکاری میں بنایا جائیگا ۔