چمن میں برفباری کا سلسلہ جاری: کوژک ٹاپ پر روڈ کلیئرنس آپریشن، کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

چمن (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چمن کے تمام علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رات سے مسلسل جاری اج کوئٹہ چمن شاہراہ کوڑک ٹاپ کے دونوں اطراف ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی جانب سے برفباری کے دوران روڈ کلئیرنس آپریشن جاری رہا جہاں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ہیوی مشینری سے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے انہوں نے روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں کی کام کی تعریف کی اور انھیں سراہا گیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آمد و رفت کو جاری رکھنا اور انکی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔آج ڈی سی چمن نے عوام سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور پہاڑوں پر شدید سردی کی وجہ سے برف جمنے کی وجہ سے گاڑیوں کی پھسلنے کی چانسز زیادہ ہوتی ہے لہذا تمام لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
