چمن میں 48 گھنٹوں سے بجلی غائب، کیسکو دفاتر کو تالے لگ گئے، شدید سردی اور برفباری میں شہری بے یار و مددگار


چمن (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چمن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ،کیسکو افیسران غائب ، شدید سردی میں پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی غائب صارفین رل گئے چمن برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگیا لیکن بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی مسلسل غائب ہے صارفین نے شکایات کیلئے جب کیسکو ہاوس چمن کا رخ کیا تو وہاں پر تمام دفاتر بند پائے گئے اور تالے لگے ہوئے تھے جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا سخت سردی میں برفباری اور بارش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کیا لیکن بجلی کی طویل بریک ڈاون نے لوگوں کے مشکلات میں مذید اضافہ کرتے ہوئے تاریکی میں رکھا گیا صارفین نے کیسکو کے اعلی احکام سے پرزور اپیل کی کہ چمن کیسکو کے غیر حاضر عملہ اور غیر اعلانیہ بریک ڈاون کا نوٹس لیا جائے ۔

WhatsApp
Get Alert